حیدرآباد میں پانچ کاریں متصادم

حیدرآباد 9 اگسٹ/ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والی پی وی آر ایکسپریس ہائی وے پرآج بارش کے دوران پانچ کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق پلر نمبر37 کے پاس یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجہہ سے دو افراد معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس نے حادثہ کا شکار گاڑیوں کو ہٹایا گیا۔