حیدرآباد میں اچانک بارش

حیدرآباد میں اتوار کی صبح سے ہی چلچلاتی دھوپ تھی اور گرمی کی شدید لہر جاری تھی۔ دوپہر کے بعد اچانک موسم تبدیل ہوگیا‘ آسمان پر بادل چھا گئے۔ ٹھنڈی ہوایں چلنے لگیں۔ گرج چمک کے ساتھ شہر اور اطراف اکناف کے کیی علاقوں میں بوندا باندی اور بعض علاقوں میں زبردست بارش ہونے لگی جس کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔

حیدرآباد کے پرانے شہر اور نئے شہر کے کئی علاقوں میں بارش سے لوگوں کو راحت ملی جو گرمی کی شدت سے کافی پریشان تھے۔ بوڈاپل‘ اپل‘ رامنتاپور‘ حبشی گوڑہ اور گھٹکیسر کے علاوہ دیگر مقامات پر ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ نامپلی‘ عابڈس‘ کوٹھی‘ خیریت آباد اور بشیرباغ میں زبردست بارش ہوئی۔ دلسکھ نگر‘ کتہ پیٹ‘ چیتنیاپوری‘ ایل بی نگر اور اُس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جوبلی ہلز‘ بنجارہ ہلز کے علاوہ پرانا شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔مضافاتی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہویی بارش سے درخت اور بچلی کے کھمبے اکھڑ کر سڑک پر گر پڑے

شدید گرمی کے دوران اچانک ہوئی بارش سے خاص طور پر بچوں اور بڑوں کو بارش میں بھیگتا ہوا دیکھا گیا۔ بارش کے ساتھ ہی بعض مقامات پر برقی سربراہی بند ہوگیی۔