تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں

ندھراپردیش اور تلنگانہ میں آج زبردست گرمی کی لہر دیکھی گیی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ‘ رائلسیما اور ساحلی آندھرا میں عام دنوں کے مقابلے میں 4 تا 5 ڈگری درجہ حرارت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تلنگانہ کے راماگنڈم میں 45ڈگری‘ عادل آباد میں 44.6‘ میدک میں 44‘ ہنمکنڈہ‘ نلگنڈہ میں 43‘ حیدرآباد‘ کھمم‘ محبوب نگر‘ بھدراچلم میں درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عادل آباد‘ نظام آباد‘ کریم نگر اور رنگاریڈی میں آئندہ دو دنوں تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے اس کے ساتھ ساتھ رائلسیما کے اننت پور‘ کڑپہ‘ کرنول میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

آندھراپردیش کے اننت پور‘ کرنول‘ جنگامیشورم میں درجہ حرارت 43ڈگری‘ کڑپہ میں 42‘ تروپتی میں 41‘ نیلور‘ نندی گاوں میں 40‘ وجئے واڑہ‘ آروگیہ ورم میں 39‘ تنی میں 38‘ کاکیناڈا میں 37‘ مچھلی پٹنم میں 36‘ نرساپورم میں 35 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔