ٹماٹر کے بعد اب بڑھنے لگی پیاز کی قیمت

حیدرآباد11 اگسٹ/ حیدرآباد میں پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ چن دن قبل پیاز 10 تا 15 یا پھر 18 روپئے فی کیلو فروخت کی جارہی تھی۔ اب اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے اب پیاز کی قیمت 40 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔ زرائع کے مطابق اگست کے اواخر تک اس کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ کے بعد اب جبکہ اس کی قیمت میں کمی آرہی تھی ایسے میں پیاز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آرہی ہے۔