تلنگانہنیشنل

90 ہزار کا برقی بل دیکھتے ہی ایک شخص کی موت

حیدرآباد11 اگسٹ/ 90 ہزار روپئے کا برقی بل دیکھنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد منڈل کے موضع ڈڈگی میں پیش آیا۔ زرائع کے مطابق بابو میاں اپنی بیوی بی پاشاہ اور دو بچوں کے ساتھ ایک جھونپڑی میں ساتھ رہتے تھے۔ 8 اگسٹ کو میٹر ریڈنگ کے لئے آنے والے عملہ نے انھیں 90 ہزار روپئے کا برقی کا بل تھمادیا جسے دیکھتے ہی وہ حیرت زدہ رہ گئے بعد ازاں ان کے قلب پر حملہ ہوا اور چہارشنبہ کی رات ان کی موت ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ گاوں میں 100 سے زائید لوگوں کو 80 تا 90 ہزار روپئے کے برقی آیا تھا۔ گاوں میں اس حادثہ کے پیش آنے اور لوگوں کی برہمی کو دیکھتے ہوئے تمام برقی بلز واپس لے لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button