ضلع کلکٹرس کو ایکسلینس ایوارڈ، جگتیال کلکٹر ڈاکٹر شرت بھی شامل

حیدرآباد ۔13 اگست / تلنگانہ حکومت نے بہترین خدمات انجام دینے والے کلکٹرس کو ایکسیلینس ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کے مختلف اسکیموں پر موثر عمل آواری کرنے والے کلکٹرس کو یہ ایوارڈز دئے جائیں گے ۔مشن بھگریتا، شادی مبارک کلیان لکشمی، ہریتاہارم جیسی اسکیموں پر بہتر کام کرنے والے کلکٹرس کو یہ ایوارڈ دئے جائیں گے ۔سرکاری دواخانوں کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بہتر کام کرنے پر جگتیال کے کلکٹر ڈاکٹر اے شرت بھی ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے ہیں دیگر کلکٹرس جو ایکسلینس ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے ہیں ان میں نظام آباد، عادل آباد، سدی پیٹ، بھوپال پلی، کتہ گوڈم، سوریہ پیٹ، ورنگل رورل، نلگنڈہ بھی شامل ہیں 

almizaan