نیشنل

اقتدار میں آنے پر بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ _ کرناٹک کانگریس کا انتخابی منشور جاری

بنگلورو _ 2 مئی ( اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ جس میں فرقہ واریت تنظیم بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے اور پی ایف آئی کے ساتھ بجرنگ دل کے ساتھ سخت موقف اختیار کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس حکومت میں آنے کی صورت میں مفت برقی، مفت ٹرانسپورٹ اور بے روزگاری کو دور کریں گے۔

 

کانگریس کے  انتخابی منشور کے اہم نکات

بے روزگار گریجویٹس کو دو سال کے لیے ماہانہ تین ہزار روپے کا بے روزگاری الاؤنس

بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ماہانہ 1500۔

200 یونٹ مفت برقی، خاندان کی ہر عورت کو 2000 روپے ماہانہ۔

آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر

SCs کے لیے15 فیصد سے 1،فیصد  STs کے لیے 3 فیصد سے 7 فیصد ، اقلیتی تحفظات کے لیے 4 فیصد کا احیاء

لنگایت، ووکا کالیگاس، دیگر برادریوں کے لیے ریزرویشن میں اضافہ کریں گے  نویں شیڈول میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی

بجرنگ دل، پی ایف آئی جیسی تنظیموں پر پابندی اور قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی

ہم دودھ کرانتی اسکیم کے تحت روزانہ 1.5 کروڑ لیٹر دودھ کی پیداوار کریں گے۔

کسانوں کو دودھ کی سبسڈی میں 5 روپے سے بڑھا کر 7 روپے کر دیا جائے۔

کرناٹک انتخابات

کرناٹک  کی 224 اسمبلی  سیٹوں پر 10  مئی کو انتخابات ہوں گے۔ نتائج 13 تاریخ کو آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button