میڑچل ضلع میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

حیدرآباد13 اگست/ مسلسل ظلم و ستم سے تنگ آکر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ یہ واردات میڑچل ضلع کے کیسرا میں رونما ہوئی۔ جواہر نگر پولیس نے بتایاکہ 40 سالہ ایسو ساکن سائی بابا نگر روزانہ حالت نشہ میں آکر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا تھا اور ان میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے کل رات بھی ان میں جھگڑا ہوا، برہم بیوی نے مصالحہ پیسنے کے موسل سے اپنے شوہر پر 8 تا 10 وار کردئیے جس کی وجہہ سے شوہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے بیوی کو حراست میں لینے کی اطلاعات ملی ہیں۔