انٹر نیشنلنیشنل

وزیر اعظم نے کی تین طلاق کے مسئلہ پر آواز اٹھانے والی خواتین کی ستائش

نئی دہلی 15 اگست/ وزیراعظم نریندرمودی نے آج لال قلعہ کی فصیل پر ترنگا لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے تین طلاق کے مسئلہ پربھی اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے تین طلاق کے سبب مسائل سے نبردآزما خواتین کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ ایسی خواتین کی داد دیتے ہیں جو اس رواج کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارا ملک ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے تین طلاق کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان ان کی مدد کرے گا اور انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اس جدوجہد میں کامیاب ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button