تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک بھاری بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 18 اگست/ محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں تک تلنگانہ بھر میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔18، 19 اور 20 اگست کو ریاست کے بعض اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض مقامات پر 12 سے 20 سنٹی میٹرس بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب آج صبح سے ہی حیدرآباد میں موسم آبرآلود تھا دوپہر کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔