جنرل نیوز

کورٹلہ کی حاجی پورہ یوتھ کی نئی کمیٹی کا اعلان

کورٹلہ _ کورٹلہ کی  حاجی پورہ یوتھ کی نئی کمیٹی کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے حاجی پورہ یوتھ کے اعزازی صدور کی حیثیت سے مرزا مکرم بیگ اور  ایم ڈی نجو کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ یوتھ کے صدر عبدالواسید، نائب صدور ایم ڈی اظہر، مرزا ارشد بیگ، جنرل سیکریٹری ایم اے حامد، جوائنٹ سیکریٹریز نعیم خان، ایم ڈی سہیل، منتخب ہوئے۔  خازن کی حیثیت سے ایم ڈی اسحاق۔ نئے کمیٹی ممبران نے کہا کہ وہ  کمیونٹی کی ترقی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ پروگرام میں تمام یوتھ ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button