انٹرٹینمنٹتلنگانہنیشنل

حیدرآباد سے سگریٹس لے جانے والے کنٹینر کو لوٹ لیا گیا

حیدرآباد 20 اگست/ حیدرآباد سے سگریٹ کا لوڈ لے کر آندھرا پردیش جانے والے کنٹینرکو لوٹ لیا گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چوٹ اوپل میں پیش آیا پتہ چلا ہے کہ کل رات حیدرآباد کے علاقے مشیرآباد سے آندھرا پردیش کے شہر تروپتی کو ایک کنٹینر میں چار کروڑ روپئے مالیتی سگریٹس منتقل کئے جا رہے تھے، کنٹینر جیسے ہی عبداللہ پور میٹ رنگ روڈ کے پاس پہنچا ڈاکوؤں نے تعاقب کرتے ہوئے کنٹینر کو روک لیا اورڈرائیور کو اغوا کر کے اسے کنٹینر کے ساتھ موضع ملكاپورلے گئے۔ لٹیروں نے اپنے ساتھ لائی ہوئی گاڑیوں میں سگریٹس بھر لئے اور فرار ہوگئے،  ڈرائیور کسی طرح ان کے چنگل سے چھوٹ کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس کوڈکیتی کی واردات کی تفصیلات بتائیں، پولیس ڈاکوؤں کو تلاش کر رہی ہے۔

containor

متعلقہ خبریں

Back to top button