جرائم و حادثات

خاتون کو ہراسانی کا الزام ۔حیدرآباد میں سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: تلنگانہ سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی کشن سنگھ کے خلاف حیدرآباد میں خاتون کے ساتھ ہراسانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایک خاتون نے ان کے خلاف ہراسانی کی شکایت کرتے ہوئے چیتنئہ پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

 

 

خاتون کی شکایت کی بنا پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کشن سنگھ نے انہیں قابل اعتراض پیغامات روانہ کیے ساتھ ہی وہ تصاویر اور ویڈیوز ان کے فون پر روانہ کرتے ہوئے انھیں ہراساں کررہے ہیں، شکایت کنندہ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ عہدیدار نے ان سے ساڑی پہن کر فوٹو بھجوانے کی بھی خواہش کی۔

 

 

 

ہراسانی سے تنگ آ کر خاتون پولیس سے رجوع ہوئی، خاتون کا کہنا ہے کہ دو سال قبل سرور نگر اسٹیڈیم میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلے میں کشن سنگھ کی ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button