انٹرٹینمنٹجرائم و حادثات

شوہر کا فلم دکھانے سے انکار بیوی پانی میں کود گئی

آندھراپردیش 20 اگست/ آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں شوہر کے فلم دکھانے سے انکار پربیوی نے خودکشی کی کوشش کی۔ پتہ چلا ہے کہ وامبے کالونی سے تعلق رکھنے والے راجہ ریڈی کی شادی حال ہی میں تروپتی اماں سے ہوئی تھی۔ آج اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے بیوی نے اپنے شہر کو فلم دکھانے کی خواہش کی راجا ریڈی نے کہا کہ آج نہیں بعد میں فلم دیکھیں گے جس پر اس کی بیوی برہم ہو گئی اور اس نے اپنے گھر کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔ بیوی کے پانی میں چھلانگ لگاتے ہی شوہر بھی نہر میں کود پڑا، وہ تیرنا نہیں جانتا تھا۔ شوہر بیوی دونوں پانی میں بہنے لگے اس دوران دھرما چوک کے پاس ڈیوٹی پرتعینات پولیس کانسٹبل نے ان دونوں کو ڈوبتا دیکھ کر پانی میں چھلانگ لگا دی اور ان دونوں کو بچا لیا۔ پولیس نے ان دونوں کوکونسلنگ کے بعد گھربھجوا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button