آصف آباد میں لاری کی آٹو کو ٹکر 5 ہلاک 6 زخمی

حیدرآباد 23 اگست/ تلنگانہ کے ضلع کومورم بھیم آصف آباد میں وانکیڑی منڈل کے موضعبینڈارم کے پاس آٹو لاری سے ٹکرا گیا جس کی وجہ آٹو میں سوار 5 مسافرین ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آٹو میں سوار تمام مسافر درشن کے بعد مندر سے واپس ہورہے تھے۔  مرنے والوں کے نام تروپتی، رمیش،گیانیشور، امبا راو، سنتوش، نوین  بتائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں بھر دی کروا دیا گیا پولیس لاری ڈرائیور کی تلاش کررہی ہے جو حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔