انٹر نیشنل

سابق وزیراعظم کی بیوی کو کینسر

لاہور ۔23 اگست / پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیوی کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ۔پاکستانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کلثوم نواز کو خرابی صحت کے باعث لندن میں علاج کے لئے لے گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں حلق کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ۔تاہم یہ مرض ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کا علاج ممکن ہے واضح رہے کہ کرپشن کے الزامات کے بعد انتخابی سیاست میں نااہل قرار دینے والے نواز شریف کے حلقہ انتخاب لاہور میں ستمبر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز مقابلہ کررہی ہیں انھوں نے اپنا پرچہ بھی داخل کر دیا 

متعلقہ خبریں

Back to top button