تلنگانہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس

نئی دہلی _ 23 اکتوبر ( اردولیکس) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے رکن پارلیمنٹ  کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی  نوٹس جاری کی ہے۔ ایک آڈیو کلپ میں کومٹ  ریڈی نے حال ہی میں ایک کارکن سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی منوگوڑو ضمنی انتخاب میں ہارے گی۔ اس تبصرے پر کانگریس قیادت نے ان سے وضاحت طلب کی۔ اے آئی سی سی سکریٹری طارق انور نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔

 

طارق انور نے کہا کہ بی جے پی امیدوار راجگوپال ریڈی کو ووٹ دینے سے متعلق آپ کی اپیل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ آپ کو 10 دن کے اندر وضاحت کرنی چاہیے  طارق انور نے کہا کہ  تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانیکم ٹیگور کی شکایت پر کومٹ ریڈی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی اور وضاحت طلب کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button