جرائم و حادثات

حیدرآباد: خاتون نے پیٹ پیٹ کر کردیا ایک شخص کا قتل۔ جان لینے کے بعد گھر میں جاکر آرام سے سو گئی۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں خاتون نے ایک‌شخص‌کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بدویل میں پیش آیا۔ ‌مقامی سرینواس نامی شخص رات دیر گئے جیہ اماں نامی خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اسکے ساتھ زبردستیکی کوشش کی۔

 

اس حرکت کے ساتھ ہی خاتون نیند سے بیدار ہوگئی جسکے ساتھ ہی سرینواس بھاگنے لگا تاہم توازن کھو جانے کے وجہہ سے گر پڑا۔ جیہ اماں نے اس پر پائپ سے حملہ کردیا۔ اس حملہ میں سرینواس کی موت ہوگئی۔

 

بری سے پٹائی کے نتیجے میں شراب کے نشہ میں مدہوش سرینواس کی موت کے بعد خاتون اپنے گھر میں چلی گئی اؤر دروازہ بند کرکے گیی۔ صبح پڑوسیوں نے اس کے مکان کے سامنے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں خاتون ن اپنے شوہر بلیا کے ساتھ راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button