انٹر نیشنلنیشنل

حق رازداری پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

نئی دہلی 24 اگست/ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ حق رازداری  شہریوں کا بنیادی حق ہے چیف جسٹس جے ایس کیہر کی زیر قیادت سپریم کورٹ کی 9 رکنی بنچ نے آج اپنے ایک تاریخی فیصلے میں حق رازداری کو آئین کی دفعہ 21 کے تحت بنیادی حق قرار دے دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حق رازداری کی حیثیت زندگی کے حق جیسی ہے جس کی آرٹیکل 21 کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں عدالت میں داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ کانگریس نے رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریسی قائد وسابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نےکہا کہ عدالت کی آئینی بنچ کی جانب سے متفقہ طور پر کیا گیا یہ فیصلہ آئین نافذ ہونے کے بعد کے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے اور کانگریس پارٹی اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button