این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض کے زیر اہتمام “قومی ہینڈ لوم ڈے” کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب: سفارت خانہ ہند ریاض نے پیر کی شب “قومی ہینڈ لوم ڈے” کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایمبیسی احاطہ مین ہینڈ لوم مصنوعات کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے کہا کہ یہ نمائش کا مقصد ہماری سنکڑون سال پرانی تہذیب اور ہمارے بنکرون (جلاہون) کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ یہ فن ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ہے۔ انھون نے بتایا کہ دنیا مین تیار ہونے والے ہینڈ لوم مین ۹۵ فیصد حصہ ہندوستان کا ہے۔ رام پرساد نے سعودی مین کپڑے کے تاجرون سے کہا کہ وہ سعودی عرب مین ہندوستانی ہینڈ لوم مصنوعات کو عام کرین۔ قائم مقام سفیر نے نے مملکت مین ہندوستانی ہینڈ لوم تاجرون کا شکریہ ادا کیا جنہون نے ایمبیسی مین کپڑوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ ابتداُ مین ناظم تقریب محترمہ خنسا نے استقبال کیا۔ اس تقریب مین دیگر ممالک کے سفارت کارون اور ہندوستانی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button