جرائم و حادثات

اترپردیش میں حادثہ تلنگانہ کے 26 یاتری زخمی۔ ایودھیا سے واپس ہورہے تھے

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے سلطان پورمیں ایک منی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ فوری ملی اطلاعات کےمطابق اس بس میں قریب 26 یاتری سوارتھے۔ یہ تمام اس مہینہ کی دس تاریخ کو ایودھیا جاکردرشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ لکھن پور وارانسی کے درمیان نیشنل ہائی وے پران کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوارمسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button