تلنگانہ

تلنگانہ۔بارش کے دوران بجلی گرپڑی ایک ہلاک

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع سرسلہ میں بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ آج بی وائی نگر میں پیش آیا۔

 

 

آج صبح کرکٹ کھیلنے کے لیے پانچ نوجوان بی وائی نگر پہنچے وہاں بارش ہو رہی تھی جس پر یہ پانچ نوجوان بارش سے محفوظ رہنے کے لیے ایک درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے تھے۔ اسی اثنا میں درخت پر بجلی گر پڑی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع

 

 

پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر چار گر پڑے۔ مہلوک کی شناخت 32 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے۔ ستیش کو ایک بیوی اور بیٹا بتایا گیا ہے وہ میکانک شاپ چلایا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button