نلگنڈہ میں پولیس کانسٹبل کی خودکشی

حیدرآباد 30اگست/ ضلع نلگنڈہ میں پولیس کانسٹبل نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ سرینواس چودھری نامی ٹریفک کانسٹبل مریال گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا۔ آج صبح اس نے مریال گوڑہ ٹینک تانڈہ کے پاس خودکشی کرلی۔ اس نے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا جسے پولیس نے ضبط کرلیا۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔