جرائم و حادثات

مجلسی کارپوریٹرکے بھانجہ کے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمین گرفتار۔ ڈ سی پی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے مجلسی کارپوریٹراعظم شریف کے بھانجہ مرتضیٰ انس کے قتل کے واقعہ میں ملوث دو ملزمین کو آج گرفتارکرلیا گیا۔ ڈی سی پی ساوتھ زون پی سائی چیتنیہ آئی پی ایس نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمین سلیمان خان اورعبدالحمید خان کےدوست جنید کا ایک خاتون سے کرایہ کے مسئلہ پر تنازعہ چل رہا تھا۔ جنید، سلیمان اور حمید نے خاتون کو گھر خالی کرنے کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس مسئلہ میں خاتون نے علاقہ کے کارپوریٹر سے رابطہ کیا اور ان سے مدد کرنے کی خواہش کی۔ اس معاملے میں کارپوریٹر اعظم نے سلیمان خان، عبدالحمید خان اور جنید کو بات کرنے کیلئے طلب کیا،اس دوران ان کے درمیان معمولی بحث تکرارہوئی۔ کارپوریٹرنے انھیں وہاں سے باہربھجوادیا تھا۔ وہ اسی وقت سے انس پر برہم تھے اورانھوں نے 19 ڈسمبرکوانس سےجھگڑا کرتےہوئے اس کے گلے پرپیپرکاٹنے کی چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button