بزنس

ایرانڈیا نے اسٹوڈنٹس کوکرایہ میں50 فیصد رعایت دینے کا کیا اعلان

حیدرآباد ۔3 ستمبر / ایرانڈیا نے اسٹوڈنٹس اور سینئر سیٹزینس کے لئے ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ایرانڈیا نے ڈومسٹک سرویس پر یہ رعایت اسٹوڈنٹس، سینئر سیٹزینس کے ساتھ ڈیفنس کے عملہ کو بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اکنامک کلاس کے ٹکٹ پر یہ رعایت دی جاے گی ۔یکم ستمبر سے رعایتی سرویس شروع ہوگئی ۔تاہم کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ رعایت کب تک دی جائے گی ۔ایرانڈیا کے دفتر،، ویب سائٹ اور کال سنٹر کے ذریعہ ٹکٹ بک کروانے پر ہی رعایت ملے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button