تلنگانہجرائم و حادثات

بھونگیر یادادری ضلع میں گیس سلنڈردھماکہ ،ماں اور دو بیٹے ہلاک

حیدرآباد 4 ستمبر/ یادادری بھونگیرضلع کے رائے گیری میں اتوار کی آدھی رات کو ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا جس کی وجہہ سے ماں اور دو بیٹے ہلاک ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ گالما نامی خاتون اپنے دونوں بیٹوں 50 سالہ وینکٹ ریڈی اور 45 سالہ پربھاکر ریڈی کے ساتھ مکان میں موجود تھی کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ حادثہ میں وینکٹ ریڈی اور اس کابھائی پربھاکر ریڈی موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کے لئے حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں شریک کردیا گیا ہے۔ جہاں گالماں علاج کے دوران پیر کی صبح فوت ہوگئی ۔دھماکہ کی شدت سے اطراف و اکناف کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکہ کی وجہہ سے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے اعلٰی افسروں نے مقام واقعہ کا معائینہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button