حیدرآباد میں شرابی ماں بیٹی گرفتار

حیدرآباد4 ستمبر/ سیندھی کمپاونڈ کے پاس آنے والی خواتین کا سامان توجہ ہٹا کرلوٹ لینے والی تین خواتین کوحیدرآباد کی راجندرنگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چاند بی ساکن غوث نگر چندرائن گٹہ اس کی بیٹی رمضانی اور ان کی ساتھی خاتون لکشمما نشہ کے عادی ہیں۔ وہ تینوں سیندھی پینے کے لئے کمپاونڈ جایا کرتے تھے۔ ان تینوں نے ملکر اپنا خرچ پورا کرنے کے لئے وہاں آنے والی خواتین کو لوٹنا شروع کردیا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے لوٹا گیا مال ضبط کرلیا۔