تلنگانہ

حیدرآباد میں گنیش جلوس چارمینار کے پاس سے گذرگیا

حیدرآباد 5 ستمبر/ سخت سیکوریٹی کے درمیان حیدرآباد میں گنیش نمرجن جلوس پرامن طور پر جاری ہے۔ پرانا شہر کے مختلف علاقوں میں بٹھائی گئی گنیش مورتیاں 7 بجے کے آس پاس تاریخی چارمینار کے پا س سے گذرگئیں۔ ڈی جی پی تلنگانہ انوراگ شرما نے آج دن میں پرانا شہر کا دورہ کرتےہوئے گنیش جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا ان کے ہمراہ کمشنر پولیس مہیندرریڈ بھی موجود تھے۔ اس دوران ریاستی وزیرداخلہ نائنی نرسمہا ریڈی، ڈی جی پی اور کمشنر پولیس نے ہیلی کاپٹر کے زریعہ گنیش جلوس کا فضائی معائینہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button