ایجوکیشن

عادل آباد میں شاہین اسکالرشپ امتحان کا کامیاب انعقاد

ہونہار ، ذہین اور مستحق ٹاپ رینکرس کو اسکالرشپ اور نقد انعامات ۔ ضلع عادل آباد کے دیگر منڈلس میں دوسرے اور تیسرے مرحلے میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ حمید رضا کالج پرنسپل کا بیان

عادل آباد۔29/جنوری(اردو لیکس)شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے زیرِ اہتمام وجيتا جونیئر کالج عادل آباد کی اشتراک سے شعبہ تعلیمِ میں اہم خدمات پیش کرنےکے جذبے کے تحت تمام تر صلاحیت ہونے کے باوجود مالی مشکلات کے سبب اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پانے والے ہونہار،ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے لئے اتوار کے روز عادل آباد ضلع مستقر کے گوتمی ڈگری کالج میں شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان منعقد کیا گیا۔عادل آباد کے مختلف اسکولوں میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تقریباً 400 طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان لکھا۔

 

اس موقع پر حمید رضا کالج پرنسپل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان کا پہلا مرحلہ مستقر عادل آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں ٹاپ رینکس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا اعلان کیا جائیگا اور وعدہ کے مطابق 90فیصد اور زائد رینکس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 100فیصد ٹیوشن فیس اسکالر شپ اور ایک لاکھ روپے کا انعام،80فیصد اور زائد رینکس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 50 فیصد ٹیوشن فیس اسکالر شپ اور50 ہزار روپیے انعام اور ،75فیصد اور زائد رینکس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 25فیصد فیصد ٹیوشن فیس اسکالر شپ اور 25 ہزار روپیے انعام دیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز کے مقامات کے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان کے دوسرے مرحلے میں ايچوڈا منڈل،اُٹنور منڈل،آصف آباد،اور کاغذ نگر میں 5/فروری بروز اتوار اور شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان کے تیسرے مرحلے میں نرمل اور بھینسہ کے طلباء و طالبات کے لئے 12/فروری بروز اتوار کو منعقدکئے جائینگے۔انہوں نے بتایا کہ نیٹ کےامتحان میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نےتاریخ رقم کی ہے۔

 

ادارہ کے 2 طلباء کارتک ریڈی اور حافظ محمد علی اقبال نے قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرکے ادارہ کا سر فخر سے بلند کیا۔اس کے علاوہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے برانچ وجيتا جونیئر کالج عادل آباد کے 2 طلباء ارم عنبرین اور شازان علی نے نیٹ میں رینک حاصل کرتے ہوئے ایان میڈکل کالج حیدر آباد و رمس میڈیکل کالج عادل آباد میں ایم۔بی بی۔ایس کی سیٹ حاصل کی۔حمید رضا کالج پرنسپل نے اولیاء طلباء سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہونہار اور ذہین طلباء و طالبات کے لئے شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان کے دوسرے مرحلے اور تیسرے مرحلے کے اسکالر شپ امتحان میں شرکت کی یقینی بنانے کے لئے 7396106175 اور 7396106176 پر رابط پیدا کیا جا سکتا ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ شاہین اسکالرس گروپ 2023 SSG اسکالر شپ امتحان کے دوسرے مرحلے اور تیسرے مرحلے میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات QR code scan کرتے ہوئے 100 رویے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن فارم حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس خصوص میں اولیاء طلباء اور طلباء و طالبات سے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button