اترپردیش کے اسکولوں میں 17 ستمبر کو منائی جائے گی نریندرمودی کی سالگرہ تقاریب، اتوار کے باوجود اسکول آنے کی ہدایت

لکھنو ۔8 ستمبر / اترپردیش حکومت نے 17 ستمبر کو وزیراعظم نریندرمودی کی سالگرہ تقاریب ریاست کے تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ کیا ہے 17 ستمبر کو اتوار کی عام تعطیل رہنے کے باوجود ریاست بھر میں 1.60 لاکھ اسکولس کو اس دن چھٹی نہیں رہے گی بلکہ انھیں وزیراعظم کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لئے اسکول آنا پڑے گا ،ریاست کے وزیر تعلیم انوپما جیسوال نے کہا کہ وزیراعظم کے سواچھ بھارت اور دیگر پروگرام کو طلبا سے واقف کروایا جائے گا ۔محکمہ تعلیم کی طرف سے اتوار کے دن طلبا کو اسکول حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے سرکولر جاری کیا گیا ۔