نریندرمودی کے خلاف ڈگ وجے سنگھ کا متنازعہ پوسٹ

حیدرآباد ۔8 ستمبر / کانگریس کے جنرل سیکرٹری و سابق مرکزی وزیر ڈگ وجے سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ٹیوٹر پر متنازعہ پوسٹ کرتے ہوئے نیا تنازعہ پیدا کیا ہے وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ  خلاف قابل اعتراض تحریر بھی اس پوسٹ میں شامل ہے اس پوسٹ کے جواب میں بی جے پی کے قائیدین نے بھی ڈگ وجے سنگھ کے نام پر ایک پوسٹ جاری کیا جس میں راہول گاندھی کو نشانہ بنایا گیا ۔بی جے پی کے بعض قائیدین نے ڈگ وجے سنگھ کے متنازعہ پوسٹ پر انھیں شدید تنقید کی نشانہ بنایا ۔