حیدرآباد سےعادل آباد جانے والی بس نرمل کے پاس حادثہ کا شکار، ایک ہلاک 20 زخمی

نرمل 8 ستمبر/ حیدرآباد سے عادل آباد جانے والی بس آج نرمل کے مضافاتی علاقہ میں بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کی وجہہ سے ایک مسافر ہلاک اور قریب 20 زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق سوپر لکثری بس حیدرآباد سے نرمل پہنچی اورکچھ توقف کے بعد عادل آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ بس جیسے ہی نرمل سے کچھ کیلو میٹر دورواقع سارنگ پورمنڈل کے ڈیانگا پور کے قریب مہیشورا انجینئرنگ کالج کے پا س پہنچی یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ میں ایک مسافرموقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ مہلوک کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی وزیر اندراکرن ریڈی نے مقام واقعہ کا دورہ کیا۔