ایجوکیشن

تلنگانہ میں 25 اپریل سے گرمائی تعطیلات _ مارچ کے دوسرے ہفتہ سے ہاف ٹائم اسکول

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات اور سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے  اول تا نویں جماعت  تک سممیٹیو اسسمنٹ2 امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق امتحانات 10 اپریل سے ہونے تھے لیکن تبدیلی کے بعد یہ  12 اپریل سے شروع ہوں گے ۔ 25 اپریل سے 11 جون تک طلباء کو گرمیوں کی 48 دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ اسکول 12 جون کو دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری جانب سورج کی شدت کے پیش نظر مارچ کے دوسرے ہفتے آدھا وقت  ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button