عدالت کی ہدایت پرنرمل کلکٹرآفیس کا سامان ضبط

نرمل 8 ستمبر/ عدالت کی ہدایت پر نرمل کلکٹریٹ کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ نرساپورمنڈل کے موضع بھیمنی کے بعض کسانوں کی اراضی کنال کی تمیر کے لئے حاصل کی گئی تھی۔ تب سے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ کسان سال 2004 میں عدالت سے رجوع ہوئے اور اس معاملہ کی عدالت میں سماعت جاری تھی۔ نرمل کے سینئر سیول جج سنتوش کمار نے کلکٹر آفیس کا سامان ضبط کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کی ہدایت کے بعد کورٹ کے عملہ نے دفتر کلکٹریٹ پہنچ کر فرنیچر اور کمپوٹرس ضبط کرلئے۔