سونے کی قیمت میں فی دس گرام 990 روپئے کا اضافہ

نئی دہلی 8 ستمبر/ سونے کی قیمت میں جمعہ کےدن زبردست اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمت میں فی گرام 990 روپئے بڑھ گئی۔ قیمتی دھات میں اتنا اضافہ جاریہ سال کے دوران پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 31 ہزار 350 روپئے تک پہنچ گئی۔ سمجھا جارہا ہےکہ بین القوامی مارکٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمت میں اضافہ کے اثر سے سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔