2 سال میں 11 شادیاں شاطرخاتون گرفتار

نئی دہلی 9 ستمبر/ ایک دو نہیں 11 شادیاں کرتے ہوئے اپنے دلہوں کو لوٹ کر فرار ہوجانے والی خاتون کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ اس شاطر لڑکی کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ اس نے وہاں کے مقامی نوجوانوں کو سوشیل میڈیا کے زریعہ رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنے جھانسہ میں لیا اور لوٹ کر فرار ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ 32 سالہ زاریاپورن بویائی نامی لڑکی نے دو سال میں روایتی طریقہ سے 11 نوجوانوں سے شادی کی، شادی کے لئے اس نے ان سے وہاں کی روایت کے مطبق جہیز کے طورپر بھاری رقم وصول کی، خاتون کے ٹھگنے کا طریقہ یہ تھا کہ وہ جس نوجوان سے بھی شادی کرتی شادی کے بعد مختلف بہانے بنا کر ان سے الگ ہوجایا کرتی تھی۔ اس خاتون کا شکار ایک نوجوان نے اس کی تصویرکے ساتھ ایک پوسٹ کیا جس کے بعد اس کی حرکتوں کا سب کو علم ہوگیا۔ اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد متاثرین نے مقامی پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی جسکے بعد اس خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا کہ اگست کے ایک مہینہ میں خاتون نے 4 نوجوانوں سے شادی کی تھی۔ خاتون کی دھوکہ دہی کا شکار نوجوان نے فیس بک پر اس شاطر خاتون کو دی رن وے برائیڈ کا نام دیا ہے۔