حیدرآباد میں ایرپورٹ پر 29 لاکھ کا سونا ضبط

حیدرآباد 9 ستمبر/ حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک مسافرکے پاس سے 29 لاکھ 19 ہزار روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا جو اس نے غیر قانونی طور پر منتقل کیا تھا۔ ایمریٹس ایر لائینس کے طیارہ سے دبئی سے حیدرآباد پہنچے مسافر کو کسٹمس کے حکام نے روک لیا تلاشی پر اس کے پاس سے 932 گرام سونا بر آم=د ہوا۔ مزید تحقیات جاری ہے۔