حیدرآباد میں شوہر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد10 ستمبر/ حیدرآباد کی آلوین کالونی میں شوہر بیوی نے خودکشی کرلی۔ زرائع نے بتایا کہ پراوین نامی شخص اپنی بیوی کے ساتھ آلوین کالونی آدیتیہ نگر میں رہتا تھا۔ کل رات شوہر بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد پراوین نے پھانسی لے لی۔ بیوی نے شوہر کی نعش کو نیچے اتارا اور اس کے بعد اس نے بھی پھانسی لے لی۔ جگت گیری گٹہ پولیس مقام واقعہ پر پہنچی۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا خودکشی کی وجہہ کیا ہے۔