سوائن فلو سے ورنگل کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس فوت

حیدرآباد 10 ستمبر/ ضلع ورنگل رورل وردھنا پیٹ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس درگیا یادواتوار کی صبح حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں فوت ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ انھیں سواَئن فلو کی علامات پر علاقہ سکندرآباد کے خانگی اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا جہاں وہ پچھلے دس دنوں سے زیرعلاج تھے۔ وہ 1991 کی بیاچ کے تھے۔