تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ گروپ 1 پریلمس امتحان منسوخ کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ گروپ 1 کے پریلمس امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے گروپ-1 کے پریلمس امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے  واضح رہے کہ 11 جون کو ریاست بھر میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں 2.32 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ گروپ 1 کی 503 جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے امتحان لیا گیا۔

تاہم، بہت سے امیدواروں نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھی کہ وہ گروپ 1 کے پریلمس امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کریں۔کیونکہ امتحان میں بائیو میٹرک تفصیلات نہیں لی گئیں۔ امیدواروں نے عدالت کے نوٹس میں لایا کہ ہال ٹکٹ نمبر کے بغیر او ایم آر شیٹس دی گئیں۔ ہائی کورٹ، نے ان درخواستوں پر سماعت کی اور آج  تازہ ترین فیصلہ جاری کیا ہے۔جس کے مطابق دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا حکم دیا گیا۔

 

پیپر لیک ہونے کی وجہ سے  گروپ-1 کا امتحان اس سے پہلے ایک بار  منسوخ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button