جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں5 سالہ لڑکے کا اغوا، پولیس نےاغواکنندہ کی تصاویر کی جاری

ایم اے ماجد کی رپورٹ

نظام آباد۔10 ستمبر/ ضلع نظام آباد کے کو ٹگیر منڈل میں 5سال  کے طالب علم کا دن دھاڑے اغوا کرلیا گیا ۔کوٹگیر کے رہنے والے اننااپا کا 5 سالہ بیٹا ارون یادو جو نرسری کا طالب علم بتایا گیا ہفتہ کے دن صبح 9 بجے اپنے مکان کے باہر کھیل میں مصروف تھا کہ ایک اجنبی نے اس لڑکے کو چاکلیٹ دینے کے بہانہ سے اغوا کرتے ہوئے ہوے اسے ایک آٹو میں لے کر فرار ہوگیا ۔پولیس میں

اس کی شکایت درج کروائی گئی ۔پولیس نے مکان کے سامنے نصب سی سی کیمروں کا مشاہدہ کیا جس میں اردون یادو کے اغوا کی مکمل فلمبندی ہوئی ہے پولیس نے اغواکار اور سی سی کیمرے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے نظام ضلع پولیس کو الرٹ کردیا ۔کوٹگیر پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے لڑکے کی معلومات حاصل ہونے پر اطلاع دینے کی عوام سے خواہش کی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button