انٹر نیشنل

طوفان ارما امریکہ میں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی 10 ستمبر/ سمندری طوفان ارما امریکہ کے فلوریڈامیں ساحل سے ٹکرا گیااور اس کے اثر سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اور بارش ہورہی ہے,یہاں ملی اطلاعات کے مطابق فلوریڈا کے گورنر ریک اسکاٹ نے یہ بات بتائی۔ لاکھوں لوگوں کا تخلیہ کروادیا گیا ہے جبکہ ہزاروں نے ہنگامی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ابھی تک ساحلی مقامات پر رہنے والے 63 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طوفان کے اثر سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ امریکی قومی طوفان مرکزنے بتایا کہ طوفان ارما سے سب سے زیادہ ٹیمپا اور سینٹ پیٹرز برگ شہروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قبل ازیں اس طوفان نے کیریبئن کے جزائر میں زبردست تباہی مچائی جس کی وجہہ سے جانی وہ مالی نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button