جنرل نیوز

پولا اورگنیش تہواروں کےپیش نظربھینسیہ میونسپلٹی کا اجلاس

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان) بھینسیہ میونسپل آفس پرنائب صدرنشین بلدیہ بھینسیہ وضلعی صدرمجلس محمد جابراحمداوربھینسیہ میونسپل کمشنرایم اے علیم کی قیادت میں پولا اورگنیش تہوار کے پیش نظرایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بھینسیہ سرکل انسپیکٹر پراوین کمار۔سب انسپیکٹروکرم۔مجلسی کونسلرس۔بی جے پی کونسلرس کےعلاوہ پولا سنگم کےذمہ داران شامل تھے۔اس موقع پرمحمدجابراحمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسیہ نے اس اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئےمشن بھاگیرتا کے جو کام رکے ہوئے ان کو جلدازمکمل کرتےہوئے پولا اور گنیش آنے جانے کےراستوں کی درستگی کرتے ہوئے بہتربنانے کا تیقن دیا اوربھینسیہ میونسپلٹی کی جانب سے تہواروں کے پیش نظر عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنےکوکہا ،اسکے علاوہ بھٹی گلی اورپانڈری گلی سے نکلنے والے پولے کے دوسنگموں کے ذمےداران کو بھینسیہ میونسپلٹی کی جانب سے پچاس پچاس ہزار روپیے فنڈس فراہم کیا گیا۔اسکے علاوہ مزید اس موقع پر محمدجابراحمدنائب صدرنشین بلدیہ نے تہواروں کے انتظامت کے پیش نظر کچھ کمی بیشی پیش آتی ہیں تواسکی اطلاع مجلسی کونسلرس کو دینے کوکہا تاکہ میونسپلٹی کی جانب سے ان کامکی جلدازجلدتکمیل ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button