انٹر نیشنلنیشنل

امریکہ میں مقیم ہندوستانی محفوظ: سشما سوراج

نئی دہلی 10 ستمبر/ مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ امریکہ کے ارما طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے ہندوستانی محفوظ ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سفارتی عہدیداروں سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے بھارتیوں کے تعلق سے معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق فلوریڈا میں رہنے والے ہندوستانیوں کو اٹلانٹا منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ابھی تک کچھ لوگ اٹلانٹا پہنچ چکے ہیں۔ سمندری طوفان ہیریکن ارما سے متاثرہ علاقوں میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہی ہے۔ سفارتی حکام کے مطابق ہیلپ لائن کا فون نمبر 8819 258 202ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button