ایجوکیشن

تلنگانہ میں اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ٹی آر ٹی امتحان کا نوٹیفکیشن جاری _ درخواست فارم اور امتحان کی تاریخ سے متعلق جانئے تمام تفصیلات

حیدرآباد _ 8 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں اساتذہ کی خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹیسٹ (TRT) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریاست بھر کے سرکاری اور لوکل باڈی سکولوں میں 5089 اسکول اسسٹنٹ، سیکنڈری گریڈ ٹیچرز، لینگویج پنڈت، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

آن لائن درخواست کا عمل اس ماہ کی 20 تاریخ سے شروع ہوگا۔  21 اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹی آر ٹی امتحان 20 سے 30 نومبر تک آن لائن منعقد کیا جائے گا۔ امتحانات حیدرآباد، رنگاریڈی، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل اور کھمم میں منعقد ہوں گے۔

 

کل پوسٹس: 5089

اسکول اسسٹنٹ کے لیے 1739، لینگویج پنڈت کے لیے 611، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کے لیے 164 اور سیکنڈری گریڈ ٹیچر کے لیے 2575 آسامیاں ہیں۔

 

اہلیت: BED، DED، BPED پاس ہونا ضروری ہے۔

عمر: 18 سے 44 سال کے درمیان ہونا چاہئے۔

درخواست کا طریقہ کار: آن لائن

تحریری امتحان: کمپیوٹر بیسڈ موڈ میں

درخواست کی فیس: 1000 روپے

درخواستیں داخل کرنے کا آغاز : 20 ستمبر

درخواستوں کی آخری تاریخ: 21 اکتوبر

آن لائن تحریری امتحان: 20 سے 30 نومبر

مکمل تفصیلات کے لیے ویب سائٹ: https://schooledu.telangana.gov.in

متعلقہ خبریں

Back to top button