تلنگانہجرائم و حادثات

بھینسہ میں دو مسلم نوجوان غرقاب،مہاراشٹرا کا نوجوان بھی شامل

حیدرآباد11 ستمبر/ نرمل ضلع کے بھینسہ میں دو نوجوان گڈی واگو پراجکٹ میں غرقاب ہوگئے۔ یہاں ملی اطلاعات کے مطابق مقامی 18 سالہ قریشی اورمہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ان کے رشتہ دار 18 سالہ سہیل قریشی اور ماجد نامی نوجوان پیراکی کے لئے گڈی واگوزخیرہ آب گئے ہوئے تھے۔ وہ تینوں مچھلی پکڑنے کے لئے مچھیروں کی جانب سے استعمال کئے جانے والے تپہ پر بیٹھ کر پانی میں گئے اور واپسی کے دوران اچانک توازن کھوجانے کی وجہہ سے وہ تینوں پانی میں گرپڑے۔ ماجد تیراکی سے واقف تھے اور وہ کسی طرح جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دیگر دو نوجوان غرقاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button