تلنگانہجرائم و حادثات

6 سال کی لڑکی کو 60 سالہ بوڑھے نے بنایا ہوس کا شکار،حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد 12 ستمبر/ 6 سال کی لڑکی کو ہوس کا شکار بنانے والے 60 بوڑھے کو الکٹرک پول سے باندھ کراس کی پٹائی گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقہ کاپرا میں پیش آیا۔ زرائع سے پتہ چلا کہ 60 سالہ سدایا نامی شخص نے پڑوس میں رہنے والی لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی نے اس بات کی شکایت اپنی نانی سے کی۔ بوڑھے کی اس گندی حرکت کا پتہ چلنے کے بعد لڑکی کے رشتہ دار برہم ہوگئے اور انھوں نے بوڑھے کو پکڑکرالکٹرک پول سے باندھ کرجم کر پٹائی کرنے کے بعد اسے کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button