تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں موسلادھار بارش کا امکان، سرکاری مشنری چوکس رہے۔ چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسمیات کے محکمہ کی جانب سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تمام افسران اور عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ شدید بارش کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور انہیں اہم ہدایات جاری کیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بارش سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں امدادی ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو پہلے ہی ان علاقوں میں تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ندیوں نالوں کے اُبلنے کے خطرے والے

 

اضلاع کے افسران کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں موجود خاندانوں کو بروقت محفوظ مقامات یا امدادی کیمپوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہاذخائرِ آب کو افسران وقتاً فوقتاً معائنہ کریں۔ پانی کے اخراج کے سلسلے میں کلکٹرس بروقت فیلڈ اسٹاف کو اطلاع دیں۔ مکمل بھرے ہوئے تالابوں اور ریزروائرز کے قریب ریت کی بوریاں تیار رکھی جائیں۔ شہری، بلدیاتی اور دیہی

 

علاقوں کے صفائی عملے کو مسلسل صفائی ستھرائی کے کاموں پر مامور کیا جائے۔محکمہ صحت کے افسران درکار ادویات پہلے سے تیار رکھیں اور ضرورت پڑنے پر طبی کیمپ قائم کریں۔خاص طور پر حیدرآباد میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

 

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی، ہائیڈرا، ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوراً حرکت میں آنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button