نیشنل

پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص نے وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خود کو آگ لگا لی

نئی دہلی _ 6 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) قومی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ وہاں موجود پولیس نے فوری چوکس ہوکر  اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اور  متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کے وقت اس  نے مودی کے خلاف  اور دیش کو بچاو کے نعرے لگائے ۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی شناخت روہنی علاقہ کے راج کمار شرما کے طور پر کی ہے۔ دہلی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ راج کمار شرما کو پارلیمنٹ کے قریب ایسا کیوں کرنا پڑا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی حمایت میں اس طرح کی حرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button