جرائم و حادثاتنیشنلہیلت

مالک مکان کا کمسن کی نعش کو گھر میں رکھنے سے انکار،مجبور ماں نے نعش کے ساتھ رات سڑک پر گذاری

حیدرآباد 16 ستمبر/ ڈینگو بخار سے متاثرہ لڑکے کے فوت ہونے کے بعد مکان مالک نے بچے کی نعش کو مکان میں رکھنے سے انکار کردیا۔ یہ غیر انسانی واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون ایشوراماں کوکٹ پلی وینکٹیشور نگر کالونی کے جگدیش کے مکان میں اپنے دو بچوں کے ساتھ کرائے سے مقیم ہے۔ خاتون کے دس سالہ بیٹے سریش کو حال ہی میں خرابی صحت کی بنا پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ لڑکا ڈینگی بخار سے متاثر ہے اسے نیلوفر اسپتال میں بھرتی کروایا گیا۔ کل رات لڑکے کی موت گئی۔ خاتون نعش کو لے کر کرائے کے مکان پہنچی جہاں مکان مالک جگدیش نے یہ کہتے ہوئے نعش کے ساتھ خاتون کو مکان میں داخل ہونے سے روک دیا کہ اس کی بیٹی کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے ایسے میں نعش کا مکان میں لانا درست نہیں ہے۔ محبور ماں کو اپنے بیٹے کی نعش کے ساتھ رات سڑک پر گذارنی پڑی۔ بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے نعش کو محفوظ رکھنے کے باکس کا انتظام کیا گیا۔ مکان مالک کی غیرانسانی حرکت پر مقامی افراد نے برہمی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button